(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کا تیزی سے پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کے حکومتی احکامات جاری کر دیے گئے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی افریقا میں پھیلنے والےکورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کی صہیونی ریاست اسرائیل میں بھی تشخیص کے بعد مزید ملکوں میں وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئےدو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد میں کورونا کی اس قسم کی تشخیص کو تشویش ناک قرار دیا گیا ہے لہٰذا عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی اس کے باوجود ان پر یہ وائرس حملہ آور ہوا ہےجس کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےصہیونی ریاست میں دوبارہ ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔