• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسیران کو سزائے موت دینے کے منصوبے کی شدید مذمت: ہیئۃ علماء فلسطین

ہیئۃ علماء فلسطین نے کنیسٹ میں اسیران کو پھانسی دینے کے منصوبے کو "غیر انسانی اور غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

جمعرات 26-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسیران کو سزائے موت دینے کے منصوبے کی شدید مذمت: ہیئۃ علماء فلسطین
0
SHARES
16
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ہیئۃ علماء فلسطین نے غاصب اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے فلسطینی اسیران کے خلاف پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کی اجازت دینے والے قانون کے منصوبے کی پہلی اور دوسری قرات میں منظوری کی شدید مذمت کی ہے، اور اس اقدام کو "مرکب جرم اور کھلی جارحیت” قرار دیا ہے۔

ہیئۃ نے آج بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں، اس بات پر زور دیا کہ یہ قانون کا منصوبہ جیلوں کو سالوں کے تشدد اور غفلت کے بعد "براہ راست قتل کے میدانوں” میں تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کی کہ اسیران کی زندگیوں سے کھیلنا "شرعی طور پر حرام جارحیت اور بہت بڑا جرم” ہے، اور اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔

انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اسیران کی مختلف اشکال کی مادی، معنوی اور میڈیا حمایت کے ذریعے نصرت کریں، ان کے قضیے کو عوامی شعور میں زندہ رکھنے کے لیے کام کریں، اور اس بات پر زور دیا کہ نصرت کا فرض انہیں رہا کرنے اور ان سے ظلم اٹھانے کے لیے سنجیدہ کوششوں سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے علماء، مبلغین اور خطباء سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے خطبات اور اسباق میں اسیران کے مسئلے کو اجاگر کریں۔ ان کے بارے میں عوام کے شعور اور ذمہ داریوں کو بڑھائیں، اس کے علاوہ انسانی حقوق کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیں کہ وہ اس "جرم” کو روکنے کے لیے حرکت میں آئیں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ اسے روکا جا سکے۔

ہیئۃ نے اپنے بیان کے اختتام پر اس بات کی تصدیق کی کہ اسیران کا قضیہ "امت کی عزت کا عنوان اور مظلوم کی نصرت میں اس کی سچائی کا پیمانہ” ہے، اور ان کی حفاظت کرنے اور ان کی رہائی کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔

Tags: Death Penaltyemergency interventiongazaHamasHuman RightsInternational AppealisraelKnessetPalestinian PrisonersPalestinian scholars
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.