• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری، رفح اور شمالی غزہ میں دو فلسطینی شہید

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے شمالی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان قابض اسرائیل کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے

اتوار 19-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری، رفح اور شمالی غزہ میں دو فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے شمالی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان قابض اسرائیل کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ نوجوان یوسف عبد العزیز بن حسن رفح شہر کے شمال مغرب میں تعینات قابض اسرائیل کی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گیا۔

اس سے قبل دن میں رفح ہی کے علاقے مواصی کے ریجنل زون میں قابض اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم بچی شدید زخمی ہو گئی تھی۔

اسی طرح شمالی غزہ میں ایک اور نوجوان احمد ہانی عبید (عمر 25 سال) کی شہادت کا اعلان کیا گیا ہے، جو تقریباً ایک سال قبل کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 8 فلسطینی شہداء کے جسدِ خاکسار اور 24 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری نسل کشی کی اس جنگ میں شہداء کی مجموعی تعداد 72,549 اور زخمیوں کی تعداد 172,274 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو سیز فائر کے فیصلے پر عمل درآمد کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 773 فلسطینی شہید اور 2,171 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے مزید 761 شہداء کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس سفاکیت کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے، جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ پورا خطہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

Tags: Ceasefire ViolationsGaza NewsIsrael attacksMiddle East ConflictNorth GazaPalestinian MartyrsRafah
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.