(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل مخالف پلے کارڈزاور دوبارہ گرفتار ہونے والےفلسطینی اسیروں کی تصویروں کے ساتھ ہا تھوں میں درجنوں چمچے بھی تھام رکھے تھے جو صہیونی جیل سے فلسطینی قیدیوں کی حاصل کی گئی آزادی کاعلامتی نشان بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیل سے فرار کے بعد دوبارہ حراست میں لیے گئے 6 فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی جس میں سماجی ، فلاحی اور ،سیاسی تنظیموں کے علاوہ سینکڑوں مقامی شہریوں نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف شدید احتجاجی نعرے لگائے، شرکاء نے اسرائیل مخالف پلے کارڈزاور دوبارہ گرفتار ہونے والےفلسطینی اسیروں کی تصویروں کے ساتھ ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور درجنوں چمچے بھی تھام رکھے تھے جو صہیونی جیل سے فلسطینی قیدیوں کی حاصل کی گئی آزادی کاعلامتی نشان بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل گلبوع سے فرار حاصل کر نے کے لیے فلسطینی اسیران نے سرنگ کھودنے کے لیےچمچے کا استعال بھی کیا تھا۔
(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حازم قاسم نے کہا کہ جو کام جلبوع جیل کے چھے قیدیوں نے کیا وہ دلیری و بہادری ، عظیم جہاد اور ایک بڑی کامیابی تھی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک کارنامے کے طور پر درج ہوگی۔
