• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی اور اسرائیلی دباؤ پر کینیڈا نے ’’متبادل انقلابی راستہ‘‘ تحریک کو دہشت گرد قرار دے دیا

منگل 24-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکی اور اسرائیلی دباؤ پر کینیڈا نے ’’متبادل انقلابی راستہ‘‘ تحریک کو دہشت گرد قرار دے دیا
0
SHARES
1
VIEWS

ٹورنٹو – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) کینیڈین حکومت نےفلسطینی متبادل انقلابی راستہ تحریک کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دی گئی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ قابض اسرائیلی حکومت اور امریکہ و کینیڈا میں اسرائیل نواز لابی تنظیموں کی جانب سے چلائی جانے والی بڑھتی ہوئی مہم کے بعد اور ٹورنٹو شہر میں تحریک کی کانفرنس کے انعقاد سے محض چند روز قبل سامنے آیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر برائے عوامی تحفظ آنندسانگاری نے 23 نومبر کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے متبادل انقلابی راستہ تحریک کو ’’فلسطینی اسیران کے دفاع کے نیٹ ورک صامدون کا متبادل نام‘‘ قرار دیا، جسے کینیڈین حکام اس سے قبل اکتوبر سنہ 2024ء میں اسی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔

یہ فیصلہ اسرائیل کے وزیر برائے امور تارکین وطن عمیحائی شیکلی کی جانب سے کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کو بھیجے گئے اس خط کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تحریک اور اس کی آئندہ کانفرنس کے خلاف سکیورٹی اور قانونی کارروائی کرنے نیز اسے ’’دہشت گردی کی فہرست‘‘ میں شامل کرنے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کینیڈا میں ’’بنائی برتھ‘‘ تنظیم، ’’سائمن ویزنتھل سینٹر‘‘ اور متعدد یہودی تنظیموں نے فوری طور پر اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے گذشتہ مہینوں کے دوران کینیڈین حکومت اور سکیورٹی اداروں پر ڈالے جانے والے دباؤ کی مہمات کا حوالہ دیا اور حکام سے ٹورنٹو میں تحریک کی کانفرنس کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی حکومت متبادل انقلابی راستہ تحریک پر یہ الزام عائد کرتی ہے کہ یہ ایک ایسا بین السرحدی نیٹ ورک ہے جو عالمی سطح پر انتہا پسند بائیں بازو کے حلقوں کے ساتھ حزب اللہ، حماس، اسلامی جہاد اور حوثیوں کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کینیڈا کا یہ فیصلہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے فلسطینی متبادل انقلابی راستہ تحریک پر پابندیاں عائد کیے جانے کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آیا ہے، جس اقدام کو تحریک نے اس سے قبل مسترد کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی جدوجہد کو جرم قرار دینے اور فلسطین کے ساتھ عالمی یکجہتی کی تحریک کو نشانہ بنانے کی سیاسی کوشش قرار دیا تھا۔

تحریک کے خلاف اس مہم میں اس وقت شدت آئی جب متعدد عوامی تنظیموں نے رواں ماہ 28 اور 29 نومبر کو ٹورنٹو میں ’’طوفان الاقصیٰ کے تین سال: درندے کے قلب سے مزاحمت اور واپسی‘‘ کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد اور اس میں تحریک کے متعدد کارکنان و رہنماؤں کی شرکت کا اعلان کیا۔

Tags: AlternativeRevolutionaryPathCanadaIsraeliPressurePoliticalMovementsTerroristDesignationUSPressure
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.