• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 1 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی وزیر بن گویر کا فلسطینی خواتین اسیران کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کا حکم

انتہا پسند اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع بستی گیوات زئیو کے قریب عوفر ہسپتال پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی اسیر خاتون پر حملہ کیا۔

ہفتہ 01-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی وزیر بن گویر کا فلسطینی خواتین اسیران کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انتہا پسند اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع بستی گیوات زئیو کے قریب عوفر ہسپتال پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی اسیر خاتون پر حملہ کیا، جو ہسپتال کے اندر اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں بن گویر کو اسیر خاتون کی طرف کے حالات کے بارے میں کی جانے والی شکایات کا جواب دیتے ہوئے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ: "کھانا اچھا نہیں ہونا چاہیے، یہ کوئی ہوٹل نہیں ہے” یہ بات اس خاتون کی طرف سے اسیر خواتین کو فراہم کیے جانے والے خراب کھانے، صاف پانی کی عدم دستیابی اور انہیں کھلی ہوا میں نکلنے سے محروم رکھنے کے بارے میں بات کرنے کے بعد کہی گئی، جو کہ قیدی خواتین کو فراہم کیے جانے والے انتہائی کم ترین حقوق ہیں۔

اسیر خاتون پر حملہ کرتے ہوئے بن گویر نے دہرایا کہ "جو لوگ برے کام کرتے ہیں انہیں اس کے بارے میں سوچنا چاہیے جو انہوں نے کیا، اور جو جرم کرتا ہے اسے سبق سیکھنا چاہئے، خاص طور پر اگر یہ جرم اسرائیل کے لوگوں کے خلاف ہو”، اس کے بیان کے مطابق، اور اس کے کسی بھی جرم کے ارتکاب سے انکار کرنے کے باوجود، اس نے اس پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ "یہ کوئی ہوٹل نہیں ہے.. ماضی میں یہ ایک ہوٹل تھا.. اور اب ایسا نہیں رہا”۔

بن گویر کے یہ بیانات فلسطینی اسیران اور اسیر خواتین کے خلاف ان کی طرف سے اپنائی جانے والی سختی کی پالیسی کے تناظر میں آتے ہیں، جس میں اسرائیلی جیلوں کے اندر سخت اقدامات کا ایک سلسلہ شامل ہے۔

حالیہ عبرانی رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ انتہا پسند بن گویر کی سرپرستی میں میڈیا میں "مگر مچھوں کی جیل” کے نام سے مشہور ایک متنازع منصوبے کے تحت النقب کے صحرا میں "کستسیعوت” جیل میں فلسطینی قیدیوں کے وارڈز کے ارد گرد مگر مچھوں کے لیے پانی کی خندقیں کھودنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

کلب برائے اسیران نے اپنی ایک سابقہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض صہیونی عقوبت خانے میں دجنوں فلسطینی اسیر خواتین انتہائی المناک حالات میں زندگی گزار رہی ہیں، جن میں منظم بھوک، نازیبا تلاشی اور جان بوجھ کر طبی غفلت برتنا شامل ہے، خاص طور پر بیمار اور حاملہ اسیر خواتین کے معاملے میں۔

Tags: Human RightsIsraeli PrisonsItamar Ben GvirPalestinian PrisonersPalestinian Women PrisonersPrison Abuse
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.