• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 22 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقام بنات یعقوب، غرب اردن پر قبضہ جمانے کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ

فلسطینی وزارت اوقاف و امور دینیہ کے مطابق یہ اسرائیلی قدم ایک وقف زمین کو نشانہ بناتا ہے، جس پر وزارت نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آثار قدیمہ کے زمرے کا استعمال یہودی آباد کاری کے غاصبانہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

منگل 22-09-2026
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم
0
مقام بنات یعقوب، غرب اردن پر قبضہ جمانے کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ
0
SHARES
0
VIEWS

طولکرم – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم کے گردونواح میں قابض اسرائیلی اقدامات کو مغربی کنارے میں جاری اس وسیع تر سیاق و سباق سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا، جہاں اراضی کی جبری ضبطی، یہودی آباد کاری کی توسیع اور فلسطینیوں پر عائد کردہ پابندیاں ایسے ہتھکنڈوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جن کا مقصد مقام کی ماہیت کو تبدیل کرنا اور زمین پر نئے حقائق مسلط کرنا ہے۔

اسی پس منظر میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے طولکرم شہر کے جنوب میں واقع ضاحیہ ارتاح میں وقف زمین پر بنے ہوئے مقام بنات يعقوب کو ایک آثار قدیمہ کا علاقہ قرار دینا اور اسے نام نہاد اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے دائرہ اختیار میں دینا فلسطینی اراضی پر قبضہ وسیع کرنےکے تسلسل میں ایک نئی کڑی کی حیثیت رکھتا ہے۔

آثار قدیمہ، زمین پر قبضے کا نیا دروازہ

فلسطینی وزارت اوقاف و امور دینیہ کے مطابق یہ اسرائیلی قدم ایک وقف زمین کو نشانہ بناتا ہے، جس پر وزارت نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آثار قدیمہ کے زمرے کا استعمال یہودی آباد کاری کے غاصبانہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ وزارت نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوقافی اراضی اور املاک کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں۔

یہ اقدامات صرف مقام بنات يعقوب تک محدود نہیں رہے، بلکہ قابض فوج نے اسی روز طولکرم کے جنوب اور مشرق کے کئی علاقوں میں ایسے اشتہار آویزاں کیے جن میں اراضیاں ضبط کرنے اور انہیں آثار قدیمہ قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اور اس کے لیے ان علاقوں میں قدیم آثار کی موجودگی کا جھوٹا بہانہ بنایا گیا تھا۔

ان اقدامات کی زد میں ضاحیہ ارتاح میں واقع مقام بنات يعقوب کا تفریحی زون بھی آیا، جہاں قابض فوج نے دھاوا بول کر وہاں ایسے اشتہار لٹکا دیے جن میں اس پر قبضے اور اسے آثار قدیمہ قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی طرح طولکرم کے مشرق میں واقع ’ اكتابا کے عزب أبو ياسين میں بھی ایسے ہی اشتہارات لگائے گئے، جن کے ذریعے آثار قدیمہ کی موجودگی کے بہانے اراضی کے وسیع رقبے پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طولکرم کے جنوب میں واقع مناطق كفا اور الحفاصي کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایسا منصوبہ جو طولکرم کی حدود سے بھی آگے تک پھیلا ہوا ہے

یہ تمام اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مغربی کنارے کو یہودی آباد کاری، اراضی کی جبری ضبطی اور نئے رقبوں پر تسلط جمانے کی مسلسل اور شدید لہر کا سامنا ہے، اور یہ ایک ایسا سلسلہ ہے جو مختلف بہانوں اور زمروں کے تحت متعدد علاقوں اور مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

سنہ 2026ء کے دوران آثار قدیمہ اور ان کے گردونواح سے جڑے ہوئے کئی اسرائیلی اقدامات دیکھنے میں آئے، جن میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع مقام النبي صموئيل کے گردونواح میں تقریباً 27 دونم اراضی کو ہتھیانے کے احکامات بھی شامل ہیں، جن کی زد میں ایک مسجد، آثار قدیمہ کا مقام، زرعی اراضیاں اور وہاں تک پہنچنے والے راستے بھی آئے، جبکہ اس کے علاوہ ہيروديون کے مقام، زرعی اراضیوں اور اس سے متصل تنصیبات کو بھی ایک ایسے ہی غاصبانہ حکم کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ اقدامات مغربی کنارے کے طول و عرض میں مسلسل انہی کارروائیوں، غاصبانہ قبضوں اور جبری نقل مکانی کے ساتھ ساتھ جاری ہیں، جو اس فلسطینی خدشے کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ انتظامی اور قانونی ہتھکنڈوں کو زمین پر قبضہ جمانے اور یہودی آباد کاری کا دائرہ وسیع کرنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

طولکرم مسلسل اور تدریجی قبضے کے نشانے پر

مقام بنات يعقوب کے گردونواح میں رونما ہونے والی یہ نئی پیش رفت طولکرم گورنری میں پیش آنے والے دیگر اقدامات سے ہرگز الگ نہیں ہے، بالخصوص جب شہریوں کی نقل و حرکت اور اراضیوں تک رسائی پر پابندیاں مسلسل برقرار ہوں، اور ان کے ساتھ ساتھ ایسی عسکری اور غاصبانہ کارروائیاں جاری ہوں جو گورنری میں فلسطینیوں کا جینا دوبھر کر رہی ہیں۔

مقام بنات يعقوب اور اس کے گردونواح کو آثار قدیمہ قرار دینے کا یہ قدم محض اسی مقام تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسے تسلسل کا حصہ ہے جہاں زمین پر قبضہ جمانے کا عمل اس کے استعمال اور درجے کی تبدیلی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، تاکہ اس کے بعد ایسے اقدامات کی راہ ہموار کی جا سکے جو اس کے اصل مالکان کو وہاں جانے سے روکیں اور زمین پر ایک نیا حقائق پر مبنی دور مسلط کریں۔

وہ اعداد و شمار جو تسلط اور جبری نقل مکانی کے پھیلاؤ کی عکاسی کرتے ہیں

اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار اس غاصبانہ سلسلے کے اصل حجم کو بے نقاب کرتے ہیں؛ یکم جنوری سنہ 2023ء سے لے کر اگست سنہ 2026ء کے آخر تک مغربی کنارے کے 130 فلسطینی اجتماعات کو مکمل یا جزوی طور پر جبری نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 48 ایسے اجتماعات بھی شامل ہیں جن کے تمام باشندوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا، جبکہ اس دوران جبری نقل مکانی کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 6,400 سے تجاوز کر گئی، جن میں 3,100 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

صرف سنہ 2026ء کے دوران یہودی آباد کاروں کے تشدد، رسائی پر عائد کردہ پابندیوں، انہدامی کارروائیوں اور بے دخلی کے فیصلوں کی وجہ سے تقریباً 2,500 فلسطینی جبری نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جن میں 1,200 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار مقام بنات يعقوب کو ایسے متراکم اقدامات کے ایک وسیع تر پس منظر میں لاکھڑا کرتے ہیں، جن کے ذریعے مغربی کنارے میں زمین کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے نگلنے، تسلط جمانے اور فلسطینی جغرافیے کے خدوخال بگاڑنے کا گھناؤنا کھیل مسلسل جاری ہے۔

Tags: BanatYaqubIsraeliControlIsraeliExpansionIsraeliOccupationwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.