• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 2 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

آسٹریلیا کی جانب سے 3 اسرائیلی شہریوں اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد

آسٹریلو ی حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر3 اسرائیلی شہریوں اور4 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

منگل 02-06-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
آسٹریلیا کی جانب سے 3 اسرائیلی شہریوں اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد
0
SHARES
0
VIEWS

کینبرا (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آسٹریلو ی حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر3 اسرائیلی شہریوں اور4 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد اسرائیل کی سلامتی اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا سامنا کرنے والے افراد اور اداروں پر مالیاتی پابندیاں نافذ ہوں گی جس کے تحت آسٹریلوی شہریوں کے لیے انہیں رقم یا اثاثے فراہم کرنا غیر قانونی ہوگا۔ اس کے علاوہ، ان افراد کے آسٹریلیا میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار پابندیوں کی فہرست میں ایسی چوکیاں بھی شامل کی گئی ہیں جہاں پر یہودی آبادکار فلسطینیوں پر تشدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کا تشدد فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بے دخل کرنے اور آبادکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تشدد میں املاک کی تباہی، خاندانوں کی بے دخلی، تشدد ، جنسی تشدد اور تشدد آمیز سلوک شامل ہیں جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے اور اموات کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ آسٹریلیا نے یہ پابندیاں اپنے شراکت دار ممالک، بشمول نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر عائد کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل اور فلسطین دونوں کے امن، سلامتی اور مستقبل کے لیے آسٹریلیا کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے برطانیہ،اٹلی، فرانس، جرمنی،کینیڈا ،ناروے ، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags: Australiabreaking newsDiplomacyforeign policyGlobal NewsGovernment Policyinternational relationsisraelMiddle EastSanctions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.