• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسیران کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سزائے موت قانون کی مخالفت

شرکاء نے قیدیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

جمعرات 16-04-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں اسیران کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سزائے موت قانون کی مخالفت
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات کیمپ میں بدھ کے روز درجنوں فلسطینیوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس کا مقصد قابض صہیونی عقوبت خانوں میں قید اسیران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور سزائے موت کے ظالمانہ قانون کو مسترد کرنا تھا۔

اس تقریب کا انعقاد ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی دعوت پر کیا گیا تھا جو 17 اپریل سنہ 2026ء کو فلسطینی یوم اسیر کے قریب آنے کی مناسبت سے منعقد کی گئی، جس میں قومی و اسلامی قوتوں، اسیران کے خاندانوں اور سابقہ رہا ہونے والے قیدیوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جیلوں کے اندر ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی گئی تھی، انہوں نے اسیران پر ڈھائے جانے والے تشدد اور طبی غفلت کو فوری روکنے، سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور اسیران کے کاز کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اعادہ کیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب سے گذشتہ 30 مارچ سنہ 2026ء کو سزائے موت کے قانون کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، جسے 62 ارکان کی حمایت، 48 کی مخالفت اور ایک رکن کی غیر حاضری کے ساتھ منظور کیا گیا تھا۔

اس تقریب کے کوآرڈینیٹر ناہض القیرناوی نے واضح کیا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اسیران پر بڑھتی ہوئی سفاکیت اور ان کی تکالیف کو اجاگر کرنا ہے۔

اپنی طرف سے ڈیموکریٹک فرنٹ کی مرکزی کمیٹی کی رکن نسرین ابو عمرہ نے اشارہ کیا کہ اس سال یوم اسیر کا احیاء قابض اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اقدامات، خاص طور پر سزائے موت کے قانون کے سائے میں کیا جا رہا ہے۔

نصیرات کیمپ کی عوامی کمیٹی کے سربراہ ایمن ابو شویش نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سرگرمی اسیران کے مسئلے پر عوامی موقف کی وحدت کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر متحرک ہونے کی اپیل کی۔

قابض صہیونی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیران کی کل تعداد 9600 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں 350 بچے اور 73 خواتین شامل ہیں، جبکہ رپورٹس کے مطابق انہیں وحشیانہ تشدد، فاقہ کشی اور طبی غفلت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: civil rightsdeath penalty lawdetainees rightsGaza protestGaza Striphuman rights protestlegal oppositionMiddle East ConflictPalestine demonstrationPalestinian Prisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.