(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ شخصیت ہے جس کے ذریعےمتحدہ عرب امارات سمیت کچھ دوسرے مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئےسفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ یائرلیپد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پہلے اسرائیلی سفیر کی تعیناتی کا اعلان کیا۔
صہیونی وزیر خارجہ کےمطابق اسرائیلی سفیر امیر حایک کو امارات میں اسرائیل کے پہلے سفیر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے جو اسرائیل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف اسرائیل کے سربراہ اور وزارت صنعت، تجارت اور محنت کے ڈائریکٹرجنرل بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ہی متحدہ عرب امارات نے بھی تل ابیب میں اپنے سفارت خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے محمد الخاجہ کو اسرائیل میں اپنا سفیر مقرر کیا تھاجبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ شخصیت ہے جس کے ذریعےمتحدہ عرب امارات سمیت کچھ دوسرے مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئےسفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔