(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیاتی ادارے نے ابراہیم کو 1 ماہ کی مدت دی ہے جس کے بعد فلسطینی کا گھر جس میں 3 خاندان آباد ہیں مسمار کر دینے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی جانب سےالشیخ جراح کے رہائشی ابراہیم سلیم کے خاندان کو اپنےآبائی گھر سے علیحدہ ہوجانے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
صہیونی بلدیاتی ادارے نے ابراہیم کو 1 ماہ کی مدت دی ہے جس کے بعد فلسطینی کا گھر جس میں 3 خاندان آباد ہیں مسمار کر دینے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی نے صہیونی بدلیہ کے جاری کر دہ نوٹس کے بعد اپنے گھر کے قانونی کاغذات اسرائیلی عدالت میں جمع کرائے تھے اور امید کی تھی کہ اس کے گھر کوناجائز تجاوز کے ذمرے میں نہیں لایا جائے گا تاہم کورٹ نے مکان کے کاغذات کو جعلی قرار دے کر1 ماہ بعد فلسطینی کے مکان کو گرانے کے احکامات دی دیےہیں۔