• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الرام دیوار کے قریب فائرنگ، اسرائیلی کارروائی میں نوجوان زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں جمعرات کی شام نسلی پرستی پر مبنی علیحدگی کی دیوار کے قریب قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا

جمعہ 01-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
الرام دیوار کے قریب فائرنگ، اسرائیلی کارروائی میں نوجوان زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں جمعرات کی شام نسلی پرستی پر مبنی علیحدگی کی دیوار کے قریب قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ رام اللہ میں ان کے طبی عملے نے الرام دیوار کے قریب دونوں پیروں میں لگی گولیوں کے ایک زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غاصب دشمن کی نسلی دیوار اور مقبوضہ علاقوں اور بیت المقدس کی طرف جانے والی فوجی چوکیوں کے گرد و نواح میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جہاں اپنے رزق کی تلاش میں نکلنے والے فلسطینی محنت کشوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔

فلسطین کے محنت کشوں کی جنرل یونین کے جاری کردہ اعداد و شمار اس ہولناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں کہ نسل کشی کی اس حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل کی فوج نے 44 سے زائد فلسطینی محنت کشوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے جبکہ 34 ہزار سے زائد دیگر افراد کو ان کے کام کی جگہوں سے یا کام کی تلاش کے دوران گرفتار کر کے قابض صہیونی عقوبت خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Tags: Al RamConflictisraelMiddle EastpalestineSecuritySeparation WallshootingWest Bankyouth
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.