• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الرام: قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید دوسرا زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔

بدھ 13-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
الرام: قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید دوسرا زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔

ہلال احمر فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ ان کے عملے نے 47 سالہ ایک شہید کی میت وصول کی ہے جسے قابض اسرائیلی فوج نے الرام کے مقام پر فاصلاتی دیوار عبور کرنے کی کوشش کے دوران سر میں براہِ راست گولی مار کر شہید کیا۔

اسی طرح ایمبولینس کے عملے نے ایک اور فلسطینی شہری کو بھی منتقل کیا جو پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج نے اس پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسی علاقے میں دیوار عبور کرنے کی مبینہ کوشش کر رہا تھا۔

فلسطینی مزدور قابض اسرائیل کے زیرِ انتظام علاقوں میں اپنے روزگار کے حصول کے لیے الرام کے مقام پر فاصلاتی دیوار عبور کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف قابض اسرائیلی فوج ان پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران اس سفاکیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: Al Rambreaking newsCasualtiesConflictisraeljerusalemMiddle EastpalestineshootingWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.