• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 5 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسیران کی سزائے موت کا قانون مکمل جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی: جامعہ الازہر

جامعہ الازہر نے فلسطینی اسیران کے لیے اسرائیل کے نئے سزائے موت کے قانون کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

جمعرات 02-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسیران کی سزائے موت کا قانون مکمل جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی: جامعہ الازہر
0
SHARES
7
VIEWS

انقرہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مصر کی دینی درس گاہ جامعہ الازہر الشریف نے قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کے قانون کی منظوری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدام ایک مکمل جرم اور انسانی اقدار سمیت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ الازہر کی کبار علماء کونسل نے بدھ یکم اپریل سنہ 2026ء کو جاری کردہ ایک بیان میں اس قانون پر اپنی شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کے قتل عام کو قانونی شکل دینے اور ان کی نسل کشی کی سرگرمیوں کو سند فراہم کرنے کے مترامد ہے۔

کبار علماء کونسل نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ رجحان قابض اسرائیل کے اس ہٹ دھرمی پر مبنی ارادے کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ تشدد کی پالیسیوں کو جاری رکھنے اور بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر تلا ہوا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل اس کے ذریعے اپنے پیہم جرائم کو ایک جھوٹی قانونی ڈھال فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ عمل خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے اور مزید کشیدگی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

کونسل کبار علماء نے عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے موقف میں اتحاد پیدا کریں اور ان جرائم کے ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب کیا جائے۔ بیان کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جاری قتل و غارت گری اس عظیم مقصد کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی اور فلسطین ہمیشہ ایک مقبوضہ عرب سرزمین رہے گی۔

Tags: AlAzharDeathPenaltyHumanRightsInternationalLawisraelJusticeMiddleEastPalestinianPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.