• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 23 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ پر قبضے کے ایجنڈے کا انکشاف، القدس فاؤنڈیشن کا سخت بیان

القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے ایک خصوصی معلوماتی مقالہ جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے ”اسرائیلی یومِ آزادی۔۔ ایک نام نہاد قومی اور نسلی تہوار جس کا استعمال مسجد اقصیٰ سے اسلامی حاکمیت چھیننے کے لیے کیا جا رہا ہے“

پیر 20-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مسجد اقصیٰ پر قبضے کے ایجنڈے کا انکشاف، القدس فاؤنڈیشن کا سخت بیان
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے ایک خصوصی معلوماتی مقالہ جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے ”اسرائیلی یومِ آزادی۔۔ ایک نام نہاد قومی اور نسلی تہوار جس کا استعمال مسجد اقصیٰ سے اسلامی حاکمیت چھیننے کے لیے کیا جا رہا ہے“۔

اس مقالے میں سنہ 2014ء سے سنہ 2025ء کے درمیان اس نام نہاد تہوار کے موقع پر قابض اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس موقع پر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں نمایاں اور منظم اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران 3108 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی، جس میں سے تقریباً 74 فیصد دھاوے گذشتہ چار سالوں یعنی سنہ 2022ء سے 2025ء کے درمیان ریکارڈ کیے گئے۔

مقالے نے واضح کیا کہ سنہ 2022ء میں سب سے زیادہ 792 آباد کاروں نے دھاوا بولا، جبکہ سنہ 2024ء اور سنہ 2025ء میں بھی یہ تعداد 500 سے تجاوز کر گئی، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ان دھاوؤں کو سیاسی حاکمیت کے مظاہر میں بدلنے کی سوچی سمجھی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقالے میں میدانی یہودیت سازی کے ان مراحل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کا آغاز سنہ 2014ء سے 2017ء کے درمیان دھاوؤں کو معمول بنانے سے ہوا، اس کے بعد مذہبی رسومات کی ادائیگی اور پرچم لہرانے کا مرحلہ آیا، اور اب یہ صورتحال ایک ایسے مرحلے تک پہنچ چکی ہے جہاں ایتمار بن گویر جیسی سرکاری شخصیات کی شرکت کے ساتھ کھلے عام مذہبی رسومات کی ادائیگی اور اجتماعی سجدے کیے جا رہے ہیں۔

مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خلاف ورزیوں کی شکلیں تبدیل ہو کر اب مسجد کے صحنوں کے اندر فوجی سلامی پیش کرنے اور گذشتہ ایک سال کے دوران اس کے اندر قابض اسرائیل کے پرچم لہرانے تک پہنچ گئی ہیں۔

مقالے کا حتمی نتیجہ یہ ہے کہ قابض اسرائیل ان تہواروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کے اندر ایک نیا زمینی حقائق مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد وہاں سے اسلامی حاکمیت کو چھیننا اور اپنی من گھڑت تاریخ کو زمین پر مسلط کرنا ہے۔

Tags: Al Quds FoundationAl-Aqsa MosqueHoly SitesIndependence DayIslamic HeritageisraeljerusalemMiddle EastOccupationpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.