(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) چند ہفتے قبل افریقی یونین کمیشن کے صدر نے اسرائیل کو کمیشن میں رکن مبصر کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے اراکین ممالک کی جانب سے اسرائیل کی بے دخلی کا مطالبہ کیا جارہا تھا جو اب زور پکڑ گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کو افریقی یونین کمیشن میں مبصر رکن کا درجہ دینے کے خلاف رکن ممالک کی جانب سے اسرائیل کو بے دخل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے اور گذشتہ روز افریقہ میں 200 سے زائد ممتاز شخصیات جن کاتعلق سیاسی اور ثقافتی اور دوسرے مختلف شعبہ جات زندگی سے ہے نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں افریقی یونین کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ "اسرائیل” کو افریقی یونین کے مبصر رکن کے طور پر قبول کرنے کا فیصلہ منسوخ کریں۔ پٹیشن میں اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
معروف شخصیات نے "عالمی مہم برائے فلسطین” کے اراکین کی درخواست پر مختلف قومیتوں ، گروہوں اور پس منظر رکھنے والوں، سماجی ، سیاسی جماعتوں اور مذہبی اداروں ، ماہرین تعلیم ، دانشوروں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عوامی امور سے وابستہ کارکنوں کے علاوہ براعظم ممالک کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی افریقی یونین میں شمولیت کو مسترد کریں۔