• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد اقصیٰ اور فلسطینی اسیران کی حمایت پر شامی عوام کو خراج تحسین، ابو عبیدہ

ابو عبیدہ نے شامی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطینی اسیران کے حق میں احتجاجی کارروائیاں جاری رکھیں۔

جمعرات 02-04-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ اور فلسطینی اسیران کی حمایت پر شامی عوام کو خراج تحسین، ابو عبیدہ
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مزاحمت کی حمایت اور مسجد اقصیٰ و اسیران کی نصرت کے لیے شام کے مختلف علاقوں میں اٹھنے والی عوامی لہر پر وہاں کے غیور عوام کو سلام پیش کیا ہے۔ ابو عبیدہ نے آج بدھ کی شام اپنے پیغام میں کہا کہ عزت و وقار کی سرزمین غزہ اور بیت المقدس و اس کے اطراف سے ہم شام کے غیرت مند عوام اور ان کے ان ہجوم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو مزاحمت کے حق میں اور اقصیٰ و اسیران کی نصرت کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی آواز ہم تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن ہماری امت کے عوام متحد ہو کر قبلہ اول اور اسیران کی آزادی کی راہ ہموار کریں گے۔ دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج بدھ کے روز اپنے فلسطینی عوام، عرب و اسلامی امت اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے مسجد اقصیٰ اور اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے 3، 4 اور 5 اپریل سنہ 2026ء کو ملک گیر نفیر عام اور بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔

تحریک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپیل مسجد اقصیٰ کو درپیش سنگین خطرات، مقدس مقام کی جبری بندش اور قابض دشمن کی حکومت کی جانب سے اسیران کے خلاف جاری سفاکیت بالخصوص سزائے موت کے مجرمانہ قانون کی منظوری کے تناظر میں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ پیر کو قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی اسیران کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کیا تھا جس کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک نیا ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags: AbuUbaidaAlAqsaAntiIsraelDamascusHumanRightsPalestinianPrisonersPalestinianRightsSyriaProtests
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.