(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے عالمی برادری سےایک بار پھر مطالبہ کر تے ہوئےقیدیوں کی رہائی کی اپیل میں کہا ہے کہ وہ صہیونی حکمرانوں کی بے حسی کے ہاتھوں ہر گزرتے دن موت کے قریب جانے والے ان فلسطینی قیدیوں کی جان کے زیاں سے قبل اقدامات کرے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اسیران سے متعلق امور کی کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب کی جانب سے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی انتظامی قید کے خلاف مسلسل 85 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے فلسطینی قیدی علاءالعراج کو قوت بینائی جانے کاشدید خطرہ لاحق ہے ۔
قیدی کلب نے عالمی برادری سےایک بار پھر مطالبہ کر تے ہوئےقیدیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ صہیونی حکمرانوں کی بے حسی کے ہاتھوں ہر گزرتے دن موت کے قریب جانے والے ان فلسطینی قیدیوں کی جان کے زیاں سے قبل اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ علاء العراج کی اہلیہ کی جانب سے بھی ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ85 دن سے خوراک کی شدید کمی کےباعث ان کے شوہر کی جان شدید خطرے میں ہے جبکہ بینائی پر شدید نقصان دہ اثرات مرتب ہورہے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنی بینائی کھو سکتے ہیں۔