(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض صہیونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر جنین کے سيلت الظهر میں فلسطینی آبادی میں گھر گھر تلاشی اور لوٹ مارکرتےہوئے دو فلسطینی نوجوان جراح عبدالله حنتولی اور مفيد زعرور کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفيدزعرور جنین کی عرب امریکن یونیورسٹی جنین (اے اے یو جے) کا طالب علم ہے جبکہ جراح عبدالله حنتولی مقامی بازار میں تجارت کرتا ہے ۔
صہیونی فوج کی جانب سے دونوں فلسطینیوں کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔