• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 80 فیصد فلسطینی مرد و خواتین قیدی خارش کے مرض میں مبتلا

پیر 09-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 80 فیصد فلسطینی مرد و خواتین قیدی خارش کے مرض میں مبتلا
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کے عقوبت خانوں میں بچوں سمیت تقریباً 80 فیصد اسیر مرد و خواتین تکلیف دہ خارش کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال اس دوران بنی ہوئی ہے جب انہیں ضروری علاج سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے، ان کی صحت اور رہائشی حالات ابتر ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف جبر و تشدد کی کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔

کلب نے ماہ اکتوبر اور نومبر سنہ 2026ء کے آغاز کے دوران درجنوں اسیر مرد و خواتین سے اپنے قانونی وفود کی ملاقاتوں پر مبنی ایک بریفنگ میں واضح کیا کہ یہ بیانات جیلوں کے اندر بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زو دیا کی کہ اسیروں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ انفرادی کارروائی نہیں بلکہ ایک منظم پالیسی ہے۔

کلب نے بتایا کہ بیانات چار بنیادی نکتوں پر مرکوز رہے، جن میں تکلیف دہ خارش کے مرض کا مسلسل پھیلاؤ، بیماروں، مزمن امراض کے حامل افراد اور زخمیوں کی صحت کی ابتر ہوتی ہوئی حالت، جبر کی بار بار ہونے والی کارروائیاں اور روزانہ کی وہ سزائیں اور تعذیب کے ہتھکنڈے شامل ہیں جو جیلوں کے اندر زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سزا اور تکلیف کے اوزار میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

اس نے اشارہ کیا کہ جیل انتظامیہ سے وابستہ خصوصی دستے مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اور شکاری کتوں کے ہمراہ وارڈوں پر دھاڑتے ہیں۔ کلب نے بتایا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران ربڑ کی گولیوں اور ایسے دیگر ہتھیاروں سے درجنوں زخمیوں کے واقعات درج کیے گئے ہیں جن کی نوعیت سے اسیر لاعلم ہیں، جن میں سے بعض جلنے کے زخموں کا سبب بنتے ہیں جبکہ کچھ دوسرے اسیر کو حرکت کرنے سے معذور کر دیتے ہیں۔

کلب نے مزید کہا کہ جیلوں کے درمیان جبر کے یہ آپریشنز مختلف وقفوں کے ساتھ جاری رہتے ہیں، یہاں تک کہ ایک کارروائی اور دوسری کارروائی کے درمیان کا فاصلہ دو ہفتوں سے زیادہ نہیں ہوتا، جبکہ بعض وارڈوں میں یہ ہر دو یا تین دن بعد دہرائے جاتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں جسمانی تشدد اور ایسے زخم لگتے ہیں جن میں دانتوں اور پسلیوں کے ٹوٹنے کے علاوہ جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں شامل ہیں۔

تکلیف دہ خارش کے پھیلاؤ کے حوالے سے کلب نے واضح کیا کہ ہزاروں اسیروں کو درپیش کپڑوں کی شدید کمی اس بیماری کے پھیلنے کی نمایاں ترین وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس نے اسیروں اور رہا ہونے والے افراد کے بیانات کے مطابق اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بچوں سمیت تقریباً 80 فیصد اسیر مرد و خواتین اس مرض میں مبتلا ہیں، جبکہ حقیقی علاج کا فقدان ہے اور اس کے پھیلنے کی وجوہات سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

کلب نے روزانہ کی گرفتاریوں کی مہمات کے جاری رہنے کے سائے میں جیلوں میں شدید بھیڑ بھاڑ کے ساتھ ساتھ النقب جیل کے بعض حماموں کے وارڈوں میں نہانے کے بحران کے شدت اختیار کرنے کا ذکر کیا، جو نہانے کی کثیر تعداد میں سہولیات کے خراب ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسیروں کو فراہم کیا جانے والا کھانا معیار یا مقدار کے لحاظ سے کسی بہتری سے دوچار نہیں ہوا ہے۔ کلب نے تین برسوں سے جاری بھوک کی پالیسی کے تسلسل پر اسیروں کی حالت اور رہائی کے وقت ان کے جسموں کو ثبوت قرار دیا، جبکہ اسیروں کی زندگیوں پر بڑھتے ہوئے خدشات پائے جاتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کی زندگیوں پر جو طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں اور گرفتاری میں طویل سال گزار رہے ہیں۔

النقب جیل سے موصول ہونے والی مصدقہ شہادتوں میں کلب نے اشارہ کیا کہ بعض اسیر مار پیٹ کا نشانہ بننے کے خوف سے اب بیانات دینے سے کترانے لگے ہیں، جس کی وجہ سے کلب کو ان کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے ناموں کے پہلے حروف استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اس نے ذکر کیا کہ ایک اسیر جبر کے ایک واقعے سے دوچار ہوا جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ کے پٹھے کٹ گئے، اور اسے جراحی کے مداخلت کی ضرورت ہے۔ ادھر چوبیس نمبر وارڈ میں اٹھائیس اکتوبر کو جبر کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے دوران اسیروں کے بستر کھینچ لیے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا۔

چھبیسویں سیل میں ایک اسیر کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ اس کے دو دانت ٹوٹ گئےاور ملاقات کے دوران اسیروں کو ان کے قانونی مقدمات کی پیروی کے لیے ضروری وکالت ناموں پر دستخط کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

کلب نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جیل انتظامیہ دن کے اوقات میں اسیروں کے بستر جان بوجھ کر ہٹا لیتی ہے، جس کی وجہ سے وہ زمین پر یا لوہے کے بستروں پر بیٹھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور یہ امر بیماروں اور بزرگوں کی تکلیف کو دوچند کر دیتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کی جو ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔

اس کے علاوہ اسیروں کا جیل کے صحن میں باہر نکلنا اس عمل سے مشروط ہے جسے کلب نے جیلروں کی من مانی قرار دیا ہے، جبکہ کوٹھریوں کے اندر شدید بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے بہت سے لوگ زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔

اسی ضمن میں بیانات میں اس خوف اور اضطراب کی کیفیت کا ذکر کیا گیا جو سیکیورٹی کے نام نہاد معائنے کے اوقات قریب آنے پر اسیروں کو لاحق ہوتی ہے، کیونکہ یہ معائنہ جبر اور شدید مار پیٹ کے حملوں کے ساتھ بار بار جڑا ہوتا ہے، جبکہ بعض اسیروں نے اپنے جسموں کے مختلف حصوں میں چوٹیں لگنے کی اطلاع دی ہے۔

اسیروں کے بیانات میں اٹھائیس اکتوبر کی تاریخ کو چوبیسویں وارڈ میں ایک وسیع پیمانے پر جبر کی کارروائی بھی درج کی گئی، جس کے دوران قابض فورسز نے گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں، جس کے نتیجے میں تین اسیر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، اور ساتھ ہی کمروں پر دھاڑنے اور قیدیوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اسیر خواتین کی حالت زار

اسیر خواتین بھی ان پامالیوں سے محفوظ نہیں رہیں، چنانچہ کلب برائے اسیران نے اطلاع دی ہے کہ وہ بھوک، جبر، تلاشی، تشدد اور بنیادی حقوق سے محرومی کا سامنا کر رہی ہیں، جن میں طبی دیکھ بھال اور خصوصی ضروریات بھی شامل ہیں، جو ذلت اور سزا کے ذرائع میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

اس نے واضح کیا کہ حال ہی میں اسیر خواتین کی تعداد میں اضافے اور بھیڑ بھاڑ کی شدت نیز کپڑوں کی کمی کے ساتھ خواتین اسیروں کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ اس نے ان میں سے بعض کو جوڑوں میں کھچاؤ کی تکلیف کا ذکر کیا جو تکلیف دہ خارش کی بیماری کے نتیجے میں ہونے والے دانے دار چھالوں اور شدید خارش کا شاخسانہ ہے، اور یہی خارش انہیں نیند سے محروم رکھتی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ اسیر خواتین میں اس بیماری کے پھیلنے سے انکار کرتی ہے، اور یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جس چیز کا شکار ہیں وہ محض الرجی ہے، حالانکہ رہا ہونے والی اسیر خواتین کے کیے گئے ٹیسٹوں نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ تکلیف دہ خارش میں مبتلا ہیں۔

کلب نے اس بات کی تصدیق کی کہ مختلف جیلوں اور وارڈوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی مطابقت تشدد، بھوک اور طبی جرائم کے ایک عمومی نمونے کو بے نقاب کرتی ہے، اور اس نے اسیر مرد و خواتین پر ان پالیسیوں کے خطرناک جسمانی اور نفسیاتی اثرات سے خبردار کیا۔

اس نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام سے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے اور اسیروں کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کے سامنے بے بسی کی حالت کا خاتمہ کرے، جن کا مقصد انہیں جسمانی اور نفسیاتی طور پر تباہ کرنا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیل کی جیلوں میں اسیروں کی تعداد 9300 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں تقریباً 90 اسیر خواتین بھی شامل ہیں۔

Tags: HumanRightsIsraeliPrisonsMenPrisonersPalestinianPrisonersPrisonAbuseScabiesSkinDiseaseWomenPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.