• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سلامتی کونسل کی جانب سے ایک دفعہ پھر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

جمعہ 26-07-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
سلامتی کونسل کی جانب سے ایک دفعہ پھر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اقوام متحدہ نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جیسے ظالمانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بہیمانہ عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے حالیہ جاری اجلاس میں یو این کے سیکرٹری جنرل  برائے سیاسی امور روز ماری دی کارلو نے کونسل کے ارکان کو فلسطین۔اسرائیل تنازعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کی حالیہ کاروائیوں اور دونوں فریقین کے درمیان جاری جمود سے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان لڑائی سیاسی نوعیت کی ہے اور اسکا حل بھی سیاسی ہی ہونا چاہئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جرمنی دو ریاستی حل کی طرف داری کرتا ہے  اور اسکی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ سمیت دیگر عالمی برادری سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی پابند ہے۔

جر منی کے مندوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا  ملک فلسطین میں یہودی آباد کاری اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو دو ریاستی حل کے نظریے کےخلاف  سمجھتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غرب اردن کے علاقوں کو ضم کرنے کا اشارہ اور سنہ 1967ء کی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی کے خطرناک نتائج سامنے آئیں‌گے۔

سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز ماری کا کہنا تھا کے فلسطین میں یہودی آباد کاری، مسجد اقصی کے اطراف میں‌کھدائیوں اور فلسطینیوں‌کے گھروں کی مسماری پرعالمی برادری خاموش رہ کر مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہی ہے۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے بھی خطاب کیا اور انہوں‌نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.