(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی صومالی نژاد امریکی رکن کانگریس الھان عمر کا فلسطین کے دورے کا اعلان،اسرائیلی مظالم کے بارے میں مزید حقائق جاننے کے لیے جلد فلسطین کا دورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق صومالی نژاد امریکی رکن کانگریس الھان عمر نے اعلان کیا ہے کے وہ جلد ہی فلسطین کا دورہ کر کے فلسطین اسرائیل تنازعہ کے بارے میں اصل حقائق جاننے کی کوشش کریں گی۔انکا کہنا تھا کہ ان کا دورہ فلسطین آئندہ آنے والے ہفتوں میں متوقع ہے جس میں وہ فلسطینیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گی۔
یاد رہے کہ الھان عمر متعدد بار فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کر کے اسرائیل کی حامی قوتوں کا اپنا مخالف بنا چکی ہیں۔