(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کا ایک اعلی وفد سینئر رکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق کی سربراہی میں روس کے دورے پر دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے دورے کے دوران وفد کی سربراہی ڈاکٹر ابو موسی مرزوق کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں حسام بدران سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔
حماس نے اس دورے کو فلسطینیوں کے مصالحتی عمل سے جوڑنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دورے کا مقصد صرف دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کی قیادت اور روس کےدرمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ حماس کی قیادت کا یہ پہلا دورہ روس نہیں بلکہ اس سے قبل بھی جماعت کی قیادت وقتا فوقتا ماسکو کادورہ کرتی رہتی ہے۔