(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم مائیلز اینڈ اسمائلز کاوفد گزشتہ روز غزہ شہر کے دورے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہریوں کی فلاح کے لیے متعدد خدمات سرانجام دینے والی تنظیم کا وفد بدھ کے روز غزہ کے دورے پر پہنچ گیا۔وفد کا دورہ آئندہ دنوں غزہ میں پہنچنے والی تازہ امداد کی کھیپ کے تناظر میں ہے،جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مشن کے سربراہ اصام یوسف کا کہنا تھا کہ وفد کی آمد کا مقصد ریلیف کے مختلف معاملات دیکھنا اور غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفد اپنے قیام کے دوران مختلف تعلیمی اداروں ،اسپتالوں اور فلاحی مراکز کادورہ بھی کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفد فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات کا بھی جائزہ لے گا تا کہ جو جوچیزیں یہاں با آسانی میسر نہیں ہیں انکو امدادی قافلے میں شامل کر کے یہاں بھجوایا جا سکے۔
وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک اردن سےتعلق رکھنے والے سرجن بھی شامل تھے،جو مختلف زخموں کے شکار فلسطینی شہریوں کا آپریشن کریں گے۔