مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے گردونواح میں قابض اسرائیل کی کڑی پابندیوں اور سخت سکیورٹی کی آڑ میں تعینات کردہ پولیس اور فوج کی وجہ سےدسیوں ہزار فلسطینیوں نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی وقف ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ تقریبا ساٹھ ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج نے نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر کڑی پابندیاں عائد کیں اور درجنوں نوجوانوں کو وہاں پہنچنے سے روکا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب حطہ کے قریب نوجوان عامر الرشق کو گرفتار کر لیا گیا۔
نامہ نگار نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے شہر کی سڑکوں، پرانے شہر کے گردونواح اور مسجد اقصیٰ میں لوہے کے بیریگیڈز نصب کیے اور متعدد نمازیوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی اور ان کی تلاشی لی۔