(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک نئی رائے شماری میں انکشاف کیا گیا ہے 75 فیصد ووٹرز جبکہ 55 فیصد ڈیموکرٹیس صیہونی ریاست اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد کو مشروط کرنا چاہتے ہیں۔
کانگریس کی رکن بیٹی میک کولن اور الہان عمر کی جانب سے تجویز کردہ رائے شماری جس کوڈیٹا فار پروگریس کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے انکشاف ہوا ہے کہ ممکنہ طور پر رائے دہندگان اور ڈیموکریٹس امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کردہ فوجی امدادکو مشروط کرنے کے حامی ہیں ۔
رائے شماری میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ بمباری اور معصوم شہریوں کو شہید کرنے اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر صیہونی ریاست کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کو روکنے اور مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سروے میں، جس میں گیارہ سو رائے دہندگان سے پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ نئی قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں جس کے باعث قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو فلسطینی بچوں کی فوجی حراست، فلسطینی املاک اور مکانات کی جبری ضبتگی اور مسماری کے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات سےروکا جاسکے گا۔