• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 31 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے 4,560 حملے ریکارڈ

سینٹر نے اپریل کے دوران 698 حملے، مئی کے دوران 561 حملے، جون کے دوران 588 حملے، جولائی کے دوران 577 حملے جبکہ جاری ماہ اگست کے دوران 589 حملوں کی توثیق کی۔

پیر 31-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے 4,560 حملے ریکارڈ
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انفارمیشن سنٹر "معطی” نے رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے غنڈہ گرد گروہوں کی طرف سے کیے جانے والے 4560 حملوں کی دستاویزی توثیق کی ہے جو فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے جرائم میں خطرناک اضافے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

سنٹر نے جنوری میں 482 حملے، فروری میں 409 حملے اور مارچ میں 490 حملے ریکارڈ کیے۔

سنٹر نے اپریل کے دوران 698 حملے، مئی کے دوران 561 حملے، جون کے دوران 588 حملے، جولائی کے دوران 577 حملے جبکہ جاری ماہ اگست کے دوران 589 حملوں کی توثیق کی۔

کمیشن برائے امور اسیران و محررین اور دیوار و آباد یاری کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے گذشتہ جولائی کے مہینے میں 2256 حملے کیے جو فلسطینی وجود کو نشانہ بنانے والے تسلسل وار حملوں کی تیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مذکورہ بالا مدت کے دوران یہودی آباد کاروں کے ان حملوں کے نتیجے میں رام اللہ اور نابلس میں یہودی آباد کاروں کی ملیشیاؤں کی گولیوں سے سات فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، اس کے علاوہ 798 حملے اور املاک کی تخریب کاری اور زمینوں کو ہموار کرنے کے 440 اقدامات کیے گئے۔

کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2026ء کے پہلے نصف کے دوران مغربی کنارے میں قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والے 11074 حملوں کی دستاویزی توثیق کی گئی ہے جو فلسطینیوں کے خلاف منظم تشدد اور جارحیت کے دائرہ کار میں وسیع اضافے کا پتہ دیتا ہے۔

Tags: Human RightsIsraeli OccupationIsraeli SettlersMiddle East ConflictPalestine NewsPalestinian TerritoriesSettler AttacksSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.