• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: نسل کشی کی جنگ میں 261 صحافی شہید، آزاد صحافت پر حملے جاری

غزہ میں قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 261 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

منگل 10-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: نسل کشی کی جنگ میں 261 صحافی شہید، آزاد صحافت پر حملے جاری
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ  – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کی وحشیانہ جنگ کے آغاز سے اب تک جام شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کی کل تعداد 261 تک پہنچ گئی ہے۔ شہادتوں کے اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ ریڈیو قطر کی نامہ نگار صحافیہ آمال محمد شمالی کی شہادت کے بعد ہوا ہے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے اور ان کی سفاکیت پر مبنی ٹارگٹ کلنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا آفس نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس اور عرب جرنلسٹس یونین سمیت دنیا بھر کی تمام صحافتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے خلاف ڈھائے جانے والے ان منظم جرائم کے خلاف آواز اٹھائیں اور ان کی بھرپور مذمت کریں۔

سرکاری میڈیا آفس نے ان ہولناک اور وحشیانہ جرائم کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کی انتظامیہ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے اس سنگین جرم میں شریک ممالک جیسے برطانیہ اور جرمنی اور فرانس پر بھی عائد کی ہے۔

سرکاری میڈیا آفس نے عالمی برادری اور صحافت و میڈیا سے متعلق تمام بین الاقوامی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے جرائم کی مذمت کریں اور اسے ان مسلسل مظالم سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ مزید برآں بین الاقوامی عدالتوں میں ان جرائم پر قابض اسرائیل کا تعاقب کیا جائے اور صہیونی ریاست کے جنگی مجرموں کو کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ان عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نسل کشی کے جرم کو رکوانے اور غزہ کی پٹی میں موجود صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قابض اسرائیل پر سنجیدہ اور موثر دباؤ ڈالیں تاکہ سچائی کی آواز کو دبانے کے لیے کیے جانے والے ان قتل و غارت کے واقعات کو بند کیا جا سکے۔

Tags: #GenocideFreedomOfPressgazaGazaWarHumanRightsIsraeliAggressionJournalistsKilledMiddleEastConflictPalestinianRightsPressFreedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.