• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 19 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

1 ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں قابض فوج و آبادکاروں کی 1684 خلاف ورزیاں، 2 فلسطینی شہید

سینٹر کی ہفتہ وار رپورٹ سے یہ ظاہر ہوا کہ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دو فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا اور 44 شہری مختلف زخموں کے ساتھ ہسپتالوں میں لائے گئے، اس کے علاوہ شہریوں پر براہ راست مار پیٹ کے 5 حملے بھی درج کیے گئے۔

ہفتہ 19-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
1 ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں قابض فوج و آبادکاروں کی 1684 خلاف ورزیاں، 2 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ فلسطین – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انفارمیشن سینٹر ”معطى“ نے اس بات کی دستاویزات جاری کی ہیں کہ قابض اسرائیلی فوج اور اس کے یہودی آباد کاروں نے 11 سے 17 ستمبر 2026ء کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف 1684 خلاف ورزیاں کیں، جو کہ فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف حملوں اور خلاف ورزیاں میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

سینٹر کی ہفتہ وار رپورٹ سے یہ ظاہر ہوا کہ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دو فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا اور 44 شہری مختلف زخموں کے ساتھ ہسپتالوں میں لائے گئے، اس کے علاوہ شہریوں پر براہ راست مار پیٹ کے 5 حملے بھی درج کیے گئے۔

اسی مدت کے دوران 272 گرفتاریوں اور حراست کے معاملات درج کیے گئے، جو کہ قابض فوج کی طرف سے 245 دھاووں اور شہریوں کے گھروں پر 191 چھاپوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ پیش آئے، جن میں سے کچھ میں جبری بے دخلی کی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

زمین اور املاک کو نشانہ بنانے والی خلاف ورزیاں

یہ حملے فلسطینی املاک اور اراضی تک بھی پھیل گئے، جہاں رپورٹ میں آباد کاروں کے 140 حملوں اور آبادکاری کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا، اس کے علاوہ املاک کی مسماری اور تباہی کے 70 عملیات، اور شہریوں کی املاک ضبط کرنے کے 367 معاملات بھی سامنے آئے۔

مغربی کنارے اور القدس کی گورنریوں میں اسی مدت کے دوران فائرنگ کے 27 واقعات، اور بندش کے 195 کارروائیوں کا بھی مشاہدہ کیا، جبکہ فوجی چوکیوں پر ہراساں کرنےکے 107 معاملات درج کیے گئے، جس سے شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ان خلاف ورزیوں نے مقدسات اور اہم شعبوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا، کیونکہ رپورٹ میں مقدسات کے خلاف 9 خلاف ورزیوں، تعلیمی شعبے کے خلاف 2 خلاف ورزیوں، اور شہریوں کے خلاف ملک بدری کے 8 فیصلوں کی دستاویزات بھی فراہم کی گئیں۔

یہ اعداد و شمار صرف ایک ہفتے کے دوران خلاف ورزیوں کے دائرہ کار کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتے ہیں، کیونکہ گرفتاریاں، دھاوے اور چھاپے شہریوں تک پہنچے، جبکہ آباد کاروں کے حملوں، مسماری اور ضبطی کے عملیات نے اراضی اور املاک کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ نقل و حرکت پر مسلسل پابندیوں اور مقدسات و تعلیمی اداروں کی پامالی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

Tags: IsraeliArmyIsraeliOccupationIsraeliSettlersIsraeliViolationsjerusalempalestinePalestineNewsPalestinianArrestsPalestinianInjuredPalestinianMartyrsSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.