• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 1 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کے محاصرے کے نتیجے میں 16 لاکھ افراد شدید فاقہ کشی کا شکار

غزہ میں غذائی سکیورٹی کا بحران شدید ہو گیا ہے اور تقریباً 16 لاکھ شہری فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں

بدھ 24-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیل کے محاصرے کے نتیجے میں 16 لاکھ افراد شدید فاقہ کشی کا شکار
0
SHARES
43
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تقریباً 16 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ سنگین صورتحال قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے باعث علاقے میں جاری معاشی بحرانوں اور مسلسل تنازعات کا براہ راست نتیجہ ہے۔

تنظیم نے واضح کیا کہ یہ حالات آبادی کی زندگیوں کے لیے ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ متاثرہ افراد کے لیے خوراک اور بنیادی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انسانی معاونت اور ہنگامی اقدامات میں فوری اضافہ کیا جائے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر البرش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان کے مطابق اس کی وجہ مسلسل معاشی اور انسانی بحران اور خوراک اور بنیادی امداد کی شدید کمی ہے۔

انہوں نے بچوں کی صحت اور جانوں کے تحفظ کے لیے فوری غذائی اور طبی امداد کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی المیے کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی صورتحال بدستور نہایت ابتر ہے۔ ایجنسی کے مطابق خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ خوراک کی شدید قلت اور وسیع پیمانے پر تباہی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

"انروا” نے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفکیشن رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں تقریباً 16 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کی بلند ترین سطح کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ آبادی کو خوراک اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری انسانی مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔

ادھر سیو دی چلڈرن تنظیم نے بھی خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی المیہ بدستور جاری ہے۔ تنظیم نے زور دیا کہ آبادی کے لیے فوری امداد کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ سرحدی راستے فوری طور پر کھولے جائیں تاکہ انسانی امداد بشمول عارضی رہائش گاہوں اور سردیوں کے ملبوسات غزہ میں داخل ہو سکیں۔ اس کے ساتھ شدید سردی کے پیش نظر بچوں کے تحفظ کو خصوصی ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

اسی تناظر میں یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل محاصرہ برقرار رکھ کر اور عارضی رہائش گاہوں کی آمد روک کر غزہ کے شہریوں کے لیے سردی کو قتل کے ایک ہتھیار میں تبدیل کر رہا ہے۔

مانیٹر نے نشاندہی کی کہ خراب موسم کی شدت کے ساتھ سیکڑوں متاثرہ مکانات کے منہدم ہونے کا سنگین خطرہ لاحق ہے جس کے باعث شہریوں کو یا تو گرنے کے خطرے سے دوچار گھروں میں رہنے یا ایسی خیمہ بستیوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو سردی اور بارش سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتیں۔

یورو میڈیٹرینین مانیٹر نے اس امر پر زور دیا کہ رہائش سے محرومی کی یہ پالیسی جبری بے دخلی اور محفوظ رہائش کے حق سے محروم کرنے کی ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ادارے نے عالمی برادری اور مناسب رہائش کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں اور فوری طور پر پابندیاں ختم کروائیں۔ مانیٹر نے خبردار کیا کہ سردیوں میں اس پابندی کا تسلسل دانستہ قتل کے مترادف ہے۔

Tags: Food Security CrisisgazaGaza ConflictGaza FamineHumanitarian CrisisHungerIsraeli BlockadePalestine NewsPalestinian CiviliansPalestinian Families
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.