• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی بے اثر، غزہ میں 16 لاکھ افراد اب بھی بھوک کا شکار: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں تقریباً 16 لاکھ افراد اب بھی شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں

ہفتہ 20-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
جنگ بندی بے اثر، غزہ میں 16 لاکھ افراد اب بھی بھوک کا شکار: اقوام متحدہ
0
SHARES
4
VIEWS

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی کیفیت ختم ہو چکی ہے تاہم غزہ کے بیشتر باشندے اب بھی غذائی عدم تحفظ کی شدید سطح کا سامنا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ادارے “انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن” آئی پی سی جس کا صدر دفتر روم میں ہے نے بتایا کہ 10 اکتوبر 2025ء کو نافذ ہونے والی سیز فائر کے بعد ادارے کے تازہ تجزیے میں غذائی سکیورٹی اور غذائیت کی صورت حال میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

تاہم ادارے کے مطابق غزہ کی اکثریتی آبادی اب بھی غذائی عدم تحفظ کی بلند سطحوں سے دوچار ہے اور انسانی اور تجارتی غذائی رسد تک رسائی میں بہتری کے باوجود صورت حال بدستور نازک اور تشویشناک ہے۔ اس نظام میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے بڑے شراکت دار شمار ہوتے ہیں۔

"آئی پی سی” نے مزید وضاحت کی کہ پورا غزہ ہنگامی حالت میں درجہ بند ہے جو درجہ بندی کے چوتھے مرحلے کے تحت آتا ہے اور یہ کیفیت اپریل 2026ء کے وسط تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت کوئی بھی علاقہ قحط کی حالت میں درجہ بند نہیں جو درجہ بندی کے پانچویں مرحلے کے زمرے میں آتا ہے۔

"آئی پی سی” کی پیش گوئیوں کے مطابق یکم دسمبر 2025ء سے 15 اپریل 2026ء تک کے عرصے کا احاطہ کرتی ہیں صورت حال خطرناک ہی رہے گی کیونکہ تقریباً سولہ لاکھ افراد اب بھی غذائی عدم تحفظ کی بحران سطح یا اس سے بدتر حالت کا سامنا کریں گے جو تیسرے مرحلے یا اس سے اوپر کی درجہ بندی میں شامل ہے۔

ادھر فلاحی تنظیم آکسفام کے فرانسیسی شعبے نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی کیفیت اب بھی نہایت ہولناک اور قابلِ تدارک ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل انتہائی محدود مقدار میں امداد داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے اور درجنوں تسلیم شدہ انسانی امدادی تنظیموں کی درخواستیں اب بھی مسترد کی جا رہی ہیں۔

Tags: AidAccessCeasefireFoodInsecuritygazaGazaBlockadeHumanitarianCrisisHungerCrisispalestineUnitedNationsUNReports
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.