• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کے خلاف پابندیوں پر پاکستان سمیت 14 ممالک کا مشترکہ ردعمل

ہفتہ 21-11-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کے خلاف پابندیوں پر پاکستان سمیت 14 ممالک کا مشترکہ ردعمل
0
SHARES
1
VIEWS

اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان، اردن، مصر، سعودی عرب، صومالیہ، انڈونیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، کویت، الجزائر، نائجر، فلسطین، لیبیا اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کے جواب میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے، ان پابندیوں میں ان کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر میں ملوث ہیں، وزرائے خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے والی ایک تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان، اردن، مصر، سعودی عرب، صومالیہ، انڈونیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، کویت، الجزائر، نائجر، فلسطین، لیبیا اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ میں اس تناظر میں احتساب کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جن میں مناسب بین الاقوامی اقدامات اور ان اداروں و افراد پر پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے جو غیر قانونی بستیوں کی سرگرمیوں، بشمول E1 آبادکاری منصوبے، کے ذمہ دار ہیں، نیز وہ عناصر بھی جو بستیوں کی توسیع اور الحاق کی پالیسیوں کی حمایت، سہولت کاری یا ان پر عمل درآمد کرتے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل غیر قانونی آبادکاری کی پالیسیوں، بالخصوص ’’E1‘‘ آبادکاری منصوبے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے مشرق میں اس سے متعلقہ بستیوں کی تعمیر کی سرگرمیوں کی شدید ترین الفاظ میں ایک بار پھر مذمت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کا یہ فیصلہ عالمی برادری کے دیگر ممالک کو بھی ایسے اقدامات کرنے کی ترغیب دے گا۔
وزرائے خارجہ کے نزدیک مذکورہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 (2016)، اور 19 جولائی 2024 کو عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی رائے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس مشاورتی رائے میں تمام ریاستوں پر یہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتِ حال کو قانونی تسلیم نہ کریں اور اس صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی مدد یا معاونت فراہم نہ کریں جو اسرائیلی قبضے کے باعث وجود میں آئی ہے۔
اس حوالے سے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبادکاری کی سرگرمیوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی اور آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کے مقصد سے کیے گئے دیگر تمام اقدامات واپس لے۔وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے پر مکمل اور فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، انسانی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے، تعمیرِ نو اور بحالی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے اور پائیدار امن کی بنیادیں استوار کی جا سکیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا ایک لازمی اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔وزرائے خارجہ نے اس امر پر زور دیا ہے کہ منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کا واحد قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک آزاد، خودمختار، جغرافیائی طور پر مسلسل اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جو 4 جون 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔

Tags: AlgeriaAustraliaEgyptForeignMinistersIndonesiaIsraeliSettlementsJordanKuwaitLibyaMaldivesNigerPakistanpalestineQatarSanctionsSaudiArabiaSomaliaTürkiyeUAEUK
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.