• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 2 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے 10 شہری اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد الاقصیٰ ہسپتال منتقل

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے 10 فلسطینی شہریوں کو فوراً طبی سہولیات کے لیے شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پیر 29-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کے 10 شہری اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد الاقصیٰ ہسپتال منتقل
0
SHARES
48
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنہیں گذشتہ سات اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیل نے غزہ کے دس قیدیوں کو رہا کیا جنہیں تشویشناک حالت میں دیر البلح شہر میں واقع شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس عمل کے دوران بین الاقوامی ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ان فلسطینی اسیرن کی رہائی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب قابض اسرائیل غزہ پٹی پر اپنی وحشیانہ جارحیت بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس جارحیت کے دوران قتل عام، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا، ہمہ گیر تباہی اور جبری بے دخلی جیسے سنگین جرائم کیے گئے جبکہ عالمی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے جنگ بندی کے احکامات کو بھی یکسر نظر انداز کیا گیا۔

اس نسل کش جنگ کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ نو ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں، سیکڑوں ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، شدید قحط نے متعدد شہریوں کی جانیں لے لی ہیں اور غزہ پٹی میں زندگی کے تمام شعبے تباہی سے دوچار ہو چکے ہیں۔

Tags: AlAqsaHospitalgazaGazaHealthHumanRightsIsraeliOccupationIsraelPrisonMiddleEastConflictpalestinePalestinianPrisonersPrisonerReleaseReleasedPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.