(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکا میں صیہونی ریاست کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں تیس سال قیدکاٹنے والے اسرائیلی جاسوس جونا تھن پولارڈ نےکہا ہےکہ یہودی ہمیشہ دوہری دفاداری رکھتا ہے وہ کسی بھی ملک میں پیدا ہو وہ اسرائیل کا وفا دار ہوتا ہے۔
اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یسرائیل ھیوم کو انٹر ویو دیتے ہوئے جوناتھن پولارڈ کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہنے والے یہودیوں کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ خود کو یہودیوں سے زیادہ امریکی سمجھتے ہیں حالانکہ یہودی صرف اسرائیل کا وفا دار ہوتا ہے۔
امریکی یہودیوں پر دوہری وفاداری کا کے بیان پر پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں انھوں نے کہا کہ کسی ملک میں رہتے ہواور آپ پر دوہری وفاداری کا الزام بھی ہو تو ایسے شخص کو بھارڑ میں چلے جانا چاہئے جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہودی صرف اسرائیل کا وفادار ہوتا ہے تو اگر آپ اسرائیل سے باہر رہتے ہیں تو آپ کو ناقابل اعتبار سمجھا جاتا ہے ایسی صورتحال میں آپ کا (یہودیوں ) کا سب سے بہتر گھر اسرائیل ہے۔