(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں کی جانب سے سے قبلہ اول پر دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی۔
یہودی شرپسندوں میں یہودی آباد کار، یہودی طلباء صہیونی انٹیلی جنس حکام اور یہودی مذہبی رہنماؤں سمیت 100 کے قریب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 500 سے زاید یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔