(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےخواتین اور بچوں سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مسجداقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے صبح سویرے ہی ہزاروں افراد قبلہ اول پہنچے، فلسطینی حکومت کی جانب سےکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل کرانے کیلئے فلسطینی پولیس اوررضاکار قبلہ اول اور اس کے اطراف میں موجو د تھے جنہوں نے نماز عید کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے میں نمازیوں کی رہنمائی کی۔