(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج اور پولیس روزانہ کی بنیادپر مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی باشندوں کو بلا جواز گرفتارکرکے تفتیش کے نام پر یا پر انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صیہونی زندانوں میں ڈال دیتی ہے ۔
القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور صرف گزشتہ ماہ فروری میں اسرائیلی فوج نے صرف مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں سے سے 52 بچوں اور 10 خواتین سمیت 350 سے زائد فلسطینی باشندوں کو گرفتارکیا ۔
صیہونی فوج کے عتاب کا نشانہ بننے والے علاقوں میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 76، رام اللہ سے 50، قلقیلیہ سے 32۔ بیت لحم سے 23، نابلس سے 22، جنین سے 20، اریحا سے 6، طولکرم سے چار، طوباس سے دو اور شمالی وادی اردن سے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا گیا۔