(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی ہیکرز نےاسرائیل پر اس سائبر حملے میں فوج کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کے سینکڑوں فوجی اہلکاروں، طلبا کی معلومات اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے سائبر گروپ عصائے موسوی کی جانب سے دعوہ کیا گیا ہے کہ ان کےسائبر حملے میں قابض ریاست کی اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے اورقیمتی ڈیٹا قبضے میں لے لیا ہےجس سے اسرائیلی آئی ٹی ادارے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ایرانی ہیکرز نےاسرائیل پر اس سائبر حملے میں فوج کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کے سینکڑوں فوجی اہلکاروں، طلبا کی معلومات اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ اسرائیلی عسکری ڈیٹا چوری ہونے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ڈارک نیٹ، ٹیلی گرام نے اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کر کے آگے شیئر کر دیا تھا۔