(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں کورونا سے متاثر مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مہلک وائرس سےمتاثر ایک ہزار اٹھاسی نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں سے9کا تعلق مغربی کنارے کےمختلف علاقوں سے ہے جبکہ پانچ کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہلک وائرس سے متاثر 115 کی حالت نازک ہے جبکہ 27 انتہائی تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی تنفس پر زندہ ہیں رپورٹ کے مطابق 87.9 فیصد مریض مہلک وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔