(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیت المقدس اور غزہ سمیت مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے 2ہزار 100 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ایک ہزار 96 مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست بھی دی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی یومیہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے2ہزار 100 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ مہلک وائرس کا شکا رکر کے مزید گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,008 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 179,293 تک پہنچ گئی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضۃ بیت المقدس 575 کیسز کے ساتھ متاثر ہونے والے علاقوں میں سرفہرست ہے رام اللہ اور ضلع البیرہ میں متاثرین کی تعداد 332 ، الخلیل میں 307) ، نابلس (200) ، بیت المقدس (173) ،طولکرم (80) ، مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقوں (71) ، سلفیت (69) ، قلقیلیہ (67) ، جنین (62) ، طوباس (39) اریحااور ر وادی اردن میں یہ تعداد (33) ہے ۔