(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کے مطابق شمال مغربی بیت المقدس میں قطنہ کے مقام پر کورونا وائرس کے مزید 6 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں شمال مغربی بیت المقدس میں قطنہ کے مقام پر کرونا کے مزید 6 مریض سامنے آئے ہیں، قطنہ قصبے میں کرونا متاثرین کی تعداد 14 ہوگئی ہے، مجموعی طور پر کرونا کے متاثرین میں 64 مرد اور 61 خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال جاری ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں سمیت تمام عوامی مراکز ایک ماہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔