(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے قلقیلیہ میں فلسطینی باشندوں پر اس وقت براہ راست فائرنگ کی جب وہ صہیونی آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مقامی باشندوں نے مغربی نابلس میں کفر قدوم کے مقام پر یہودی آباد کاری کے خلاف ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء صہیونی ریاست کی 17 جانب سے سال سے بند ایک شاہراہ کے کھولے جانے اور یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہے تھےاس موقع پر صہیونی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیےان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کے ساتھ فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرنا شروع کردیا جس کے بعد مقامی فلسطینیوں میں شدیداشتعال کی لہر دوڑ گئی اور جوابی کارروائی کرتےہوئے فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا اور قابض ریاست کے خلاف نعرے لگائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج جب مظاہری نکو منتشر کرنےمیں ناکام ہوئی تو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔