(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں نے کھلی دہشت گردی مچاتے ہوئے اپنی راہ جاتے ہوئے مقامی فلسطینی کو صہیونی فوج کی موجودگی میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ساتھ ہی اس کی گوڑی کو تباہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں نابلس کے جنوب میں واقع اوارتا چوکی کے قریب صہیونی آبادکاروں نے قابض فوج کی موجودگی میں فلسطینی باشندے کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم بات چیت کے دوران بدمزگی کے نتیجے میں آباد کاروں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم قابض فوجی خاموش تماشائی بنے رہے بعد ازاں صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی باشندے کی گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا ۔
خیال رہے کہ صہیونی تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینی باشندے کی گاڑی کو بھاری نقصان پہنچا ہے تاہم آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی کو قابل علاج زخموں کا سامنا ہے ۔