(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف مارچ میں صہیونی جھنڈے اٹھارکھے تھے ساتھ ہی ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر فلسطینی عوام کے لیے شر پسندانہ فقرے درج تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں فلسطینی آبادی پر مشتمل علاقے نابلس میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے کھلی اشتعال انگیز مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں شامل درجنوں یہودی عقائد کے پیروکار صہیونی آبادکاروں نے حصہ لیتے ہوئے مجبور فلسطینیوں پر تضحیک آمیز فقروں کو نعروں کی شکل میں استعمال کرتے ہوئے ان جملوں کو بارہا دوہرایا بعد ازاں اسلام دشمن نعرے لگاتے ہوئے قبلہ اول کی حرمت کے خلاف فلسطینیوں کو مذہبی اشتعال انگیزی پر اکساتے رہے۔
صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے خلاف مارچ میں صہیونی جھنڈے اٹھارکھے تھے ساتھ ہی ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر فلسطینی عوام کے لیے شر پسندانہ فقرے درج تھے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست میں آبادکاروں کی اس مارچ کا مقصد فلسطینی باشندوں میں غم و غصے کو بڑھانا اور انہیں اشتعال انگیزی پر مجبور کر کے انہیں صہیونی دہشت گردی کا نشانہ بنانا ہے ۔