(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھروں پر چھاپوں کے دوران لوٹ مار روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس، اریحا، نابلس ، بیت لحم اور الخلیل شہر میں فلسطینیوں کے گھروں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران لوٹ مار کرتے ہوئے سے سات فلسطینی باشندوں کو گھروں سے اغوا کرلیا ، اغواکنندگان کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھروں پر چھاپوں میں لوٹ مار روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔
واضح رہے کہ اس وقت صیہونی جیلوں میں 7500 سے زائد فلسطینی باشندے قید ہیں جن میں صحافی ،سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔