(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروئیوں کے دوران ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے رات گئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں عین بیت الما پناہ گزین کیمپ ، تل اور بیتا پر چھاپہ مار کاررائی کرتے ہوئے پانچ شہریوں اغوا کیا۔
جبکہ رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے مختلف قصبات پر وحشیانہ کارراوئیاں کرتے ہوئے اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر خلدون البرغوثی اور حماس کے سینئر رہنما جمال ابو الھیجا کے بیٹے عماد سمیت کم سے کم آٹھ فلسطینی شہریوں کو اغوا کرکے نامعلومقامات پر منتقل کردیا