(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)رواں سال صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ،رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 250 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار اور اغواء کیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس فورس نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے اسیر اسامہ علیان کو العیسویہ ضلع اور احمد ابو صبیح کو پرانے شہر سے اغوا کر لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے مقبوضہ بیت المقدس اسکاؤٹ کمیشن کے چیف ماھر محیسن کو "موسکوبیا” تفتیشی تفتیشی مرکز میں طلب کیا ۔
رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے المغیر گاوں کے رہائشی 28 سالہ عمر ابو علیا کو گاوں کے مغربی داخلی دروازے پر اسرائیلی فوجی چوکی سے اغؤا کر لیا۔ گذشتہ پیر کے دن ، ابو الیہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دو شہری گولیوں سے زخمی ہوگئے جب مسلح یہودی آباد کاروں اور فوجیوں نے ان پر حملہ کیا کیونکہ وہ امیھائ کی غیر قانونی آباد کار بستی کے قریب اپنی زرعی زمین پر کام کر رہے تھے۔