(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گھر گھر تلاشی کے نام پر صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے کم سے کم تین فلسطینی باشندوں کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے گاؤں بیت فجار میں گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوان حشام مہر اور یزن محمودکو اغواکرلیا جبکہ العیساویہ ضلگ کے مرکزی دروازے سے محمود الرجبی نامی فلسطینی کو اغوا کرلیا ۔
صیہونی فوج اور پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران دو فلسطینی بچوں سمیت کم سے کم 24 فلسطینی باشندوں کو گھروں سے اغو ا کیا ہے ۔