(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ اور مغربی کنارے میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرادکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے اور غزہ میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال کے حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1810 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے64 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ وبا کے ہاتھوں 3 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے اب تک کےمتاثرین کی مجموعی طور پر شرح 5.6 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔