(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں کےمسلح گروہوں نے فلسطینی بستیوں پر حملہ کیا، پتھراؤ اور لاٹھیوں ڈنڈوں سے گھروں کی کھڑکیاں دروززے توڑڈالے ، فلسطینیوں کی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
صیہونی آبادکاروںکی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ غیر قانونی صہیونی بستی یتسھارسے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی گاؤں عینابوس میں فلسطینی بستی پرحملہ کیا، مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسیطنیوں کے گھروں کےگھروں کی کھڑکیاں دروازے اور دیگر املاک کو شدیدی نقصان پہیچایا انھوں نے بتایا کہ مسلح صیہونی آبادکاروں کو قابض صیہونی فوج کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی صہیونی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں برین گاؤں پر حملہ کیا تھا اور اس دوران ایک فلسطینی کا زیر تعمیر گھر کے بعض حصوں کو مسمار کر دیا تھا ۔